حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہنگو پولیس پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی Home / پاکستان /

ہنگو پولیس پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی

ایڈیٹر - 02/08/2026
ہنگو پولیس پر  حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی

پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع ہنگو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ مرکزی منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چھپری نریاب کے علاقے میں 15 سے 18 مسلح خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران شدید جھڑپ کے بعد ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا، جسے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شرپسند سیکیورٹی اداروں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کی سرگرمیوں سے متعلق پہلے بھی اطلاعات موصول ہو چکی تھیں۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 28 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں شر پسندوں کے خلاف سرچ اور انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ شرپسندو ں  کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مکمل طور پر بحال رکھا جا سکے۔