حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور ، جی ٹی روڈ پر پولیس وین پر دھماکہ ، دو پولیس اہلکار زخمی Home / پاکستان /

پشاور ، جی ٹی روڈ پر پولیس وین پر دھماکہ ، دو پولیس اہلکار زخمی

ایڈیٹر - 02/08/2026
پشاور ، جی ٹی روڈ پر پولیس وین پر دھماکہ ، دو پولیس اہلکار زخمی

پیر زکوڑی پل کے قریب پولیس موبائل پر مبینہ آئی ای ڈی دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ دھماکے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں پولیس نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی میڈیکل اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں جبکہ مزید کارروائی اور صورتحال کا جائزہ جاری ہے۔