حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اٹلی : مراکش سے تارکین وطن کی یلغار، اٹلی کا تارکین وطن کے لیے نئے قوانین تفصیلات سامنے آگئے Home / بین الاقوامی /

اٹلی : مراکش سے تارکین وطن کی یلغار، اٹلی کا تارکین وطن کے لیے نئے قوانین تفصیلات سامنے آگئے

ایڈیٹر - 01/08/2026
اٹلی : مراکش سے تارکین وطن کی یلغار، اٹلی کا تارکین وطن کے لیے نئے قوانین تفصیلات سامنے آگئے

روم: مراکش سے اسپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کی آمد کے بعد اٹلی نے اسپین کے ساتھ آزادانہ سفری سہولت سے متعلق شینجن انتظامات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے نئی پابندیاں نافذ ہو گئی ہیں۔

اٹلی کی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت اسپین سے فضائی یا بحری راستے کے ذریعے اٹلی پہنچنے والے تمام مسافروں کو اب داخلے کے وقت اپنی سفری دستاویزات اور پاسپورٹ پیش کرنا ہوں گے، جبکہ معمول کی آزادانہ نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق مراکش سے تقریباً ساٹھ ہزار تارکین وطن اسپین کے علاقے سیوٹا میں داخل ہوئے، جبکہ اس دوران پیش آنے والے واقعات میں ستاون افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی غیر معمولی آمد کے بعد یورپی ممالک اپنی سرحدی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت پر قابو پایا جا سکے۔

واضح رہے کہ شینجن معاہدہ یورپی ممالک کے درمیان ایسا سفری نظام ہے جس کے تحت رکن ممالک کے شہری اور دیگر مجاز مسافر بغیر معمول کی سرحدی جانچ کے آزادانہ آمدورفت کر سکتے ہیں، تاہم غیر معمولی حالات میں رکن ممالک کو عارضی پابندیاں نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔