حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
"ہم جنگ جیت چکے ہیں"، محمد باقر قالیباف کا بڑا اعلان، اب اگلا ہدف فتح کو دستاویزی شکل دینا ہے، Home / بین الاقوامی /

"ہم جنگ جیت چکے ہیں"، محمد باقر قالیباف کا بڑا اعلان، اب اگلا ہدف فتح کو دستاویزی شکل دینا ہے،

ایڈیٹر - 01/08/2026

ویب ڈیسک: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں کامیابی حاصل کر چکا ہے، تاہم اس کامیابی کو مؤثر، مضبوط اور تاریخی انداز میں محفوظ کرنا اب قومی ترجیح ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ملک کو آئندہ مراحل میں دور اندیشی، اعتماد اور روشن مستقبل کے واضح تصور کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ان کے مطابق حالیہ کامیابی کو صرف عسکری میدان تک محدود رکھنے کے بجائے اسے قومی استحکام اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط اور مستحکم ایران کی تعمیر کے لیے قومی اتحاد اور قیادت کے گرد یکجہتی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ پوری قوم مشترکہ مقصد کے لیے ایک صفحے پر رہے۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے مزید کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور مربوط حکمت عملی ہی ایران کی طاقت بن سکتی ہے، اسی لیے کامیابی کو مستقل بنیادوں پر مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔