حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
روہڑی کے قریب موٹروے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، موٹروے پر سنسنی خیز کارروائی، اسلحہ سمیت 2 ملزمان گرفتار Home / پاکستان /

روہڑی کے قریب موٹروے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، موٹروے پر سنسنی خیز کارروائی، اسلحہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

ایڈیٹر - 30/07/2026
روہڑی کے قریب موٹروے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، موٹروے پر سنسنی خیز کارروائی، اسلحہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران ایم۔5 موٹروے پر سفر کرنے والی ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی روہڑی کے قریب اس وقت عمل میں آئی جب تیز رفتاری پر ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ گاڑی میں سوار افراد نے متعدد مقامات پر پولیس اشاروں کو نظرانداز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے تعاقب کے بعد انہیں قابو کر لیا۔

پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 14 ایس ایم جی رائفلیں، ایک شاٹ گن، 23 پستول اور 18 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ 46 اضافی ایس ایم جی میگزین، 43 پستول میگزین اور 4 دوربین نما نشانہ باز آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ پشاور سے اندرونِ سندھ منتقل کیا جا رہا تھا۔ گرفتار افراد کی شناخت عبید اللہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق بالترتیب پشاور اور کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ، گولہ بارود اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سکھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔