حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا معاشی سہارا، 5 ارب ڈالر کا قرض مزید 3 سال کے لیے برقرار Home / پاکستان /

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا معاشی سہارا، 5 ارب ڈالر کا قرض مزید 3 سال کے لیے برقرار

ایڈیٹر - 30/07/2026
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا معاشی سہارا، 5 ارب ڈالر کا قرض مزید 3 سال کے لیے برقرار

ویب ڈیسک:پاکستان کو معاشی محاذ پر اہم ریلیف مل گیا ہے، جہاں سعودی عرب نے پاکستان کے لیے پانچ ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اور مالی استحکام کو سہارا ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے پانچ ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت یہ رقم مزید تین برس تک پاکستان کے پاس برقرار رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مالی سہولت پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے واجبات کی ادائیگی میں معاونت کے لیے فراہم کی گئی تھی۔ ابتدا میں یہ قرض مختصر مدت، یعنی تین ماہ کے لیے دیا گیا تھا، تاہم اب اس کی مدت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے اس فیصلے سے پاکستان پر فوری مالی دباؤ میں کمی آئے گی اور بیرونی ادائیگیوں کے انتظام میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔ یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعاون اور باہمی اعتماد کا مظہر بھی قرار دیا جا رہا ہے۔