حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ کی ہوائی کارروائی، جنوبی ایران میں یکے بعد دیگرے حملے، متعدد شہروں اور جزیروں میں خوفناک دھماکے، Home / بین الاقوامی /

امریکہ کی ہوائی کارروائی، جنوبی ایران میں یکے بعد دیگرے حملے، متعدد شہروں اور جزیروں میں خوفناک دھماکے،

ایڈیٹر - 30/07/2026
امریکہ کی ہوائی کارروائی، جنوبی ایران میں یکے بعد دیگرے حملے، متعدد شہروں اور جزیروں میں خوفناک دھماکے،

ویب ڈیسک:جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد شہروں اور خلیجی جزیروں سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر ممکنہ میزائل حملوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق قشم جزیرے میں شہر کے مختلف حصوں میں کم از کم تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک میزائل رہائشی علاقے میں آ گرا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ادھر بوشہر صوبے سے بھی متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں ایران کا واحد جوہری بجلی گھر واقع ہے، جس کے باعث صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

اسی دوران بندر عباس میں بھی دو دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ابوموسیٰ، کیش اور قشم کے جزیروں سے بھی دھماکوں کی گونج سنائی دینے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

تاحال ایرانی حکام نے ان دھماکوں کی نوعیت، ممکنہ وجوہات یا کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں تفصیلی بیان جاری نہیں کیا، تاہم مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے اور مزید معلومات جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔