پشاور : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹر فہرستوں کی نادرا ڈیٹا کی بنیاد پر مسلسل اپڈیشن کے دوران ایک بڑا انتظامی اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت ووٹر فہرستوں سے 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹرز کو خارج کر دیا گیا ہے۔ اس اہم ترین انتظامی فیصلے کے بعد اب ملک بھر میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89... ہزار 4 سو 58 کی خالص کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے 7 مئی سے 2 جولائی تک کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کے باقاعدہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ان دو ماہ کے دوران ملک بھر میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے کم ہو کر اب 13 کروڑ 65 لاکھ 74... ہزار 399 رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں سے خارج کیے جانے والے ان 14 لاکھ 84... ہزار 382 افراد میں وفات پانے والے ووٹرز بھی شامل ہیں جنہیں ضابطے کے تحت انتخابی فہرستوں سے الگ کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران ووٹر فہرستوں میں 8 لاکھ 94... ہزار 924 نئے اہل ووٹرز کو شامل بھی کیا گیا ہے۔
صوبائی بریک ڈاؤن کے مطابق، پنجاب میں سب سے زیادہ یعنی 4 لاکھ 78... ہزار 909 ووٹرز کی کمی ہوئی ہے، جبکہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد میں 97... ہزار 216 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس میں 4 لاکھ 50... ہزار مرد اور 1 لاکھ 38... ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں نادرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، اور قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہونے کے باعث ڈپلیکیٹ ووٹرز کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انتخابی فہرستیں نادرا سے موصولہ ڈیٹا کی بنیاد پر الیکشن ایکٹ کے سیکشن 25... کے تحت مسلسل اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔