حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ فیصل کریم کنڈی Home / پاکستان /

یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ فیصل کریم کنڈی

ایڈیٹر - 29/07/2026
 یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے بانی صدر حمزہ رحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں نوجوانوں کی قیادت، تعلیم، مہارتوں کے فروغ، رضاکارانہ خدمات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے ، معیاری تعلیم، جدید مہارتوں، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی اس حوالہ سے کاوشوں کو سراہا