حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جرمن وفد کا تاریخی مقام تخت بھائی کا دورہ، بدھ مت کے عظیم ورثے اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کو سراہا۔ Home / پاکستان /

جرمن وفد کا تاریخی مقام تخت بھائی کا دورہ، بدھ مت کے عظیم ورثے اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کو سراہا۔

تخت بھائی( حیات اللہ اختر)

ایڈیٹر - 29/07/2026
جرمن وفد کا تاریخی مقام تخت بھائی کا دورہ، بدھ مت کے عظیم ورثے اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کو سراہا۔

جرمنی کے ایک وفد نے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مقام تخت بھائی کا دورہ کیا، جہاں وفد نے بدھ مت تہذیب کے اس عظیم ورثے اور اس کے بہترین تحفظ کو بے حد سراہا۔وفد نے تاریخی آثار کا تفصیلی معائنہ کیا اور کہا کہ تخت بھائی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک قیمتی ثقافتی ورثہ ہے، جس کی حفاظت اور ترویج انتہائی اہم ہے۔
جرمن وفد نے خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ صوبے کے قدیم تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ، بحالی اور فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
وفد نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان آثارِ قدیمہ، ثقافتی تحقیق اور سیاحتی شعبے میں تعاون مزید فروغ پائے گا، جس سے تخت بھائی جیسے تاریخی مقامات عالمی سطح پر مزید متعارف ہوں گے۔