حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کا بڑا دعویٰ، اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا اعلان Home / بین الاقوامی /

ایران کا بڑا دعویٰ، اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا اعلان

ایڈیٹر - 29/07/2026
ایران کا بڑا دعویٰ، اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا اعلان

ویب ڈیسک: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے اور امریکی مرکزی کمان کے ایک مرکز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کو بھی روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف یہ کارروائی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کی گئی۔ بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین آئل ٹینکروں نے جاری کردہ وارننگ کو نظر انداز کیا، جس کے بعد انہیں روک لیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ اقدامات موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں، تاہم کارروائی کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر ایرانی دعوؤں کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی ان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔