حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میں ہولناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو افراد زخمی Home / پاکستان /

مردان میں ہولناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو افراد زخمی

ایڈیٹر - 29/07/2026
مردان میں ہولناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو افراد زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے شخص کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں حبیب اللہ اور اسد شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا، جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔