حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات میں قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو 20 سال قید، 10 لاکھ روپے معاوضے کی سزا Home / پاکستان /

سوات میں قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو 20 سال قید، 10 لاکھ روپے معاوضے کی سزا

ایڈیٹر - 28/07/2026
سوات میں قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو 20 سال قید، 10 لاکھ روپے معاوضے کی سزا

ویب ڈیسک: سوات میں ایڈیشنل سیشن جج ششم کی عدالت نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم سلمان کو 20 سال قید اور مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔ پولیس کے مطابق تھانہ سیدو شریف میں درج مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن پولیس نے مکمل کرکے عدالت میں ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہان پیش کیے، جن کی بنیاد پر عدالت نے سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے 28 اگست 2022 کو معمولی تکرار کے دوران چاقو کے وار کرکے ابرار کو قتل کر دیا تھا۔