حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نادرا کا بائیومیٹرک تصدیق کا نیا انقلابی اقدام، ملک بھر کے دفاتر میں آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نظام متعارف Home / پاکستان /

نادرا کا بائیومیٹرک تصدیق کا نیا انقلابی اقدام، ملک بھر کے دفاتر میں آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نظام متعارف

ایڈیٹر - 28/07/2026
نادرا کا بائیومیٹرک تصدیق کا نیا انقلابی اقدام، ملک بھر کے دفاتر میں آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نظام متعارف

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی شناختی معلومات کو مزید محفوظ، مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے آنکھوں کی پتلی کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا جدید ترین نظام 'آئرس سکین' (Iris Scan) ملک بھر میں متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے قومی ڈیٹابیس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کے تمام دفاتر میں 'آئرس سکین' کی بالکل مفت سہولت فراہم کر دی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بائیومیٹرک تصدیقی نظام کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق جدید اور محفوظ ترین بنانے کا ایک منفرد طریقہ ہے، جس کے تحت شہریوں کی آنکھوں کے منفرد پیٹرن کے ذریعے ان کی شناخت کی تصدیق سیکنڈوں میں کی جاتی ہے۔ اس نظام کی مدد سے ڈیٹا چوری اور جعلی شناختی دستاویزات کی تیاری کا راستہ مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ عوامی آگاہی پیغام میں تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی شناختی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے اس نئی سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔ نادرا حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ سہولت پاکستان بھر کے تمام مراکز میں دستیاب ہے اور تمام شہری آج ہی اپنے تین سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو قریبی نادرا دفتر لے کر جائیں اور ان کا مفت 'آئرس سکین' لازمی کروائیں تاکہ ملکی رجسٹریشن کے فریم ورک کو عالمی معیار کے مطابق فول پروف بنایا جا سکے۔