حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی Home / بین الاقوامی /

نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

ایڈیٹر - 27/07/2026
نئی دہلی میں کاکروچ  جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

نئی دہلی: کروج جنتا پارٹی کے احتجاج میں بھارتی شہری کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی ( حسان میڈیا) – بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران انتہائی غیر معمولی اور چونکا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں، جہاں ایک بھارتی شہری نے پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے نام ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حیران کن واقعہ 'کروج جنتا پارٹی' کے زیرِ اہتمام ہونے والے احتجاج کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احتجاج میں شریک طلبہ اور مظاہرین پاکستانی عسکری قیادت کی صلاحیتوں کے گرویدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانے والے بھارتی شہری نے مودی حکومت کے جابرانہ رویے اور پالیسیوں پر شدید برہمی اور برسٹ اؤٹ کا اظہار کیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنیان مرصوص (مضبوط دیوار) کی طرح قائم رہتے ہوئے مودی حکومت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے، جو اس کی سٹریٹجک بالادستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کروج جنتا پارٹی کے اس احتجاج میں شریک بھارتی شہری نے کھل کر پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے دل نئی دہلی سے بلند ہونے والی یہ آوازیں اور بیانات پاکستانی عسکری قیادت کی شاندار کارکردگی، علاقائی اثر و رسوخ اور دفاعی صلاحیتوں کا ایک واضح اور ناقابلِ تردید ثبوت ہیں، جس نے بھارتی سیکورٹی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔