مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے جدید ترین 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا۔
اسلام آباد سے روانہ ہونے والا جدید الیکٹرک بسوں کا قافلہ مظفرآباد پہنچا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی شہریوں نے نعروں اور پرتپاک استقبال کے ساتھ بسوں کا خیرمقدم کیا۔