حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان میں بھی ’کاکروچ پارٹی‘ کی انٹری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ Home / پاکستان /

پاکستان میں بھی ’کاکروچ پارٹی‘ کی انٹری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

ایڈیٹر - 26/07/2026
پاکستان میں بھی ’کاکروچ پارٹی‘ کی انٹری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

لاہور : بھارت میں نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شروع کی جانے والی غیر روایتی مہم ’کاکروچ پارٹی‘ اب پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ لاہور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی و تعلیمی دباؤ سے تنگ نوجوانوں کے لیے "Cockroach Party Pakistan" کے نام سے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم سامنے آیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے انتہائی مختصر عرصے میں تقریباً 20 ہزار سے زائد فالوورز حاصل کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔