حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ۔ Home / پاکستان /

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ۔

ایڈیٹر - 25/07/2026
 ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  ایک بار پھر  اضافہ۔

کراچی (صرافہ رپورٹر): عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی بلین مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کا بھاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔