حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی پاسپورٹ نے عالمی درجہ بندی میں لگائی چھلانگ، دو درجے بہتری کے بعد نئی پوزیشن حاصل کر لی Home / پاکستان /

پاکستانی پاسپورٹ نے عالمی درجہ بندی میں لگائی چھلانگ، دو درجے بہتری کے بعد نئی پوزیشن حاصل کر لی

ایڈیٹر - 25/07/2026
پاکستانی پاسپورٹ نے عالمی درجہ بندی میں لگائی چھلانگ، دو درجے بہتری کے بعد نئی پوزیشن حاصل کر لی

ویب ڈیسک: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ دو درجے اوپر آتے ہوئے ایک سو ایکویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اگرچہ اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم گرین پاسپورٹ اب بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا ہے اور اس کی درجہ بندی صرف عراق، شام اور افغانستان سے بہتر ہے۔

عالمی شہریت اور رہائشی سہولتوں سے متعلق مشاورتی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ دو ہزار چھبیس کے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی شہری اب دنیا کے انتیس ممالک اور خطوں کا سفر پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں دنیا کے ایک سو ننانوے پاسپورٹس اور دو سو ستائیس سفری مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ درجہ بندی کا بنیادی معیار یہ ہے کہ کسی ملک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کتنے ممالک یا خطوں میں بغیر پیشگی ویزا یا آسان سفری اجازت کے داخل ہو سکتے ہیں۔

ادارے کے مطابق مختلف ممالک کی ویزا پالیسیاں اور بعض سفری پابندیاں بھی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

تازہ فہرست میں سنگاپور نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ بھارت اکیاسیویں نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب افغانستان بدستور فہرست کے آخری نمبر پر ہے، جسے دنیا کا سب سے کمزور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔