حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل، ملزمان فرار Home / پاکستان /

پشاور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل، ملزمان فرار

ایڈیٹر - 23/07/2026
پشاور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل، ملزمان فرار

پشاور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل، ملزمان فرار

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے، جب کہ واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پشاور کے علاقے خزانہ میں نجی اسکول میں چوکیدار اور رکشہ ڈرائیور کے فرائض سرانجام دینے والے عمر فاروق اور ان کی اہلیہ مسماۃ (ن) نے چھ ماہ قبل اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی تھی، جس پر لڑکی کے رشتہ دار مبینہ طور پر رنجش کا شکار تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، خاتون کے والد ذاکر اللہ اور بھائی منصور نے میاں بیوی کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین تنگی کے رہائشی تھے اور شادی کے بعد پشاور کے علاقے خزانہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ مقتولہ کے رشتہ داروں نے اس سے قبل تنگی تھانے میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرا رکھا تھا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔