حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور شدید بارش! انڈر پاس زیرِ آب، بس ریپڈ ٹرانزٹ بی ۔آر ۔ٹی سروس معطل، شہری شدید مشکلات سے دوچار Home / پاکستان /

پشاور شدید بارش! انڈر پاس زیرِ آب، بس ریپڈ ٹرانزٹ بی ۔آر ۔ٹی سروس معطل، شہری شدید مشکلات سے دوچار

ایڈیٹر - 21/07/2026
پشاور شدید بارش! انڈر پاس زیرِ آب، بس ریپڈ ٹرانزٹ بی ۔آر ۔ٹی سروس معطل، شہری شدید مشکلات سے دوچار

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں موسلا دھار بارش نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا، جہاں متعدد علاقوں میں سڑکیں اور نشیبی مقامات پانی میں ڈوب گئے، جبکہ مختلف انڈر پاسز میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔

شدید بارش کے بعد بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا، کیونکہ کئی انڈر پاسز مکمل طور پر پانی سے بھر گئے تھے، جس کے باعث بسوں کی محفوظ نقل و حرکت ممکن نہ رہی۔ سروس کی معطلی سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے مختلف حصوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ شہریوں نے نکاسیٔ آب کے نظام پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ادھر گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں نے خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی تباہی مچائی، جہاں مختلف حادثات اور بارش سے متعلق واقعات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔