حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند! صارفین پریشان،پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز شدید متاثر Home / بین الاقوامی,پاکستان /

فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند! صارفین پریشان،پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز شدید متاثر

ایڈیٹر - 19/07/2026
فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند! صارفین پریشان،پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز شدید متاثر

اسلام آباد/نیویارک : سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کے عالمی ادارے 'میٹا' کے دو بڑے پلیٹ فارمز، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید متاثر ہوئی ہیں، جس کے باعث کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں اور ایپلی کیشنز سمیت ویب سائٹس پر بھی لوڈنگ کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

صارفین کے مطابق جب بھی وہ فیس بک یا انسٹاگرام ایپ اور ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کرتے ہیں، تو اسکرین پر 'اکاؤنٹ کی عارضی عدم دستیابی' (Account Temporarily Unavailable) کا پیغام ظاہر ہو جاتا ہے۔ میٹا کی جانب سے اس خودکار پیغام میں لکھا گیا ہے کہ یہ تعطل سائٹ میں پیدا ہونے والی ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے، جسے جلد حل کر لیا جائے گا، لہٰذا صارفین کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کریں۔ بین الاقوامی ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ میٹا کے مرکزی سرورز پر غیر معمولی دباؤ یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے، تاہم کمپنی کی انجینئرنگ ٹیمیں سروسز کی مکمل بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔