حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کینیڈا کا پاکستانیوں شہریوں کے لیے اسپانسرشپ پروگرام معطل کرنے کا فیصلہ۔ Home / بین الاقوامی /

کینیڈا کا پاکستانیوں شہریوں کے لیے اسپانسرشپ پروگرام معطل کرنے کا فیصلہ۔

ایڈیٹر - 19/07/2026
کینیڈا کا پاکستانیوں  شہریوں کے لیے اسپانسرشپ پروگرام معطل کرنے کا فیصلہ۔

اوٹاوا :  کینیڈین حکومت نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے تمام شہریوں کے لیے 'والدین اور گرینڈ پیرنٹس اسپانسرشپ پروگرام' کو عارضی طور پر معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ (IRCC) کے حکام کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، نئے درخواست گزاروں کے داخلے کو حکمِ ثانی تک عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا براہِ راست اطلاق پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں اور کینیڈا کے مستقل رہائشیوں (PR ہولڈرز) سمیت دنیا بھر کے تمام درخواست گزاروں پر ہوگا۔

کینیڈین امیگریشن حکام کا موقف ہے کہ اس ہنگامی اقدام کا مقصد پروگرام کے تحت بڑھتی ہوئی مانگ کو کنٹرول کرنا اور درخواستوں کی پروسیسنگ کے شدید دباؤ کو کم کرنا ہے۔ آفیشل نوٹس کے مطابق، محکمہ فی الحال نئے 'انٹرسٹ ٹو اسپانسر فارم' قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی ممکنہ اسپانسرز کو باقاعدہ درخواست جمع کرانے کی دعوت دی جائے گی۔ تاہم، حکام نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جمع کرائی گئی پرانی درخواستوں پر کام معمول کے مطابق جاری رہے گا کیونکہ محکمے کی تمام تر توجہ اب زیرِ التواء کیسز کو نمٹانے پر مرکوز ہے۔ امیگریشن حکام نے ہدف مقرر کیا ہے کہ سال 2026 میں اس پروگرام کے تحت پہلے سے زیرِ التوا کیسز میں سے 15,000 افراد کو کینیڈا کی مستقل رہائش کی منظوری دی جائے گی۔