حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر ہزاروں روپے سے زائد کا اضافہ ۔ Home / پاکستان /

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر ہزاروں روپے سے زائد کا اضافہ ۔

ایڈیٹر - 18/07/2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر  ہزاروں روپے سے زائد کا اضافہ ۔

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  4لاکھ 24ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار57 روپے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 713 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 4018 ڈالر فی اونس ہے۔