حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات: مدین میں دریائے سوات میں جانوروں کی آلائشیں پھینکنے والا قصائی گرفتار، مقدمہ درج Home / پاکستان /

سوات: مدین میں دریائے سوات میں جانوروں کی آلائشیں پھینکنے والا قصائی گرفتار، مقدمہ درج

ایڈیٹر - 18/07/2026
سوات: مدین میں دریائے سوات میں جانوروں کی آلائشیں پھینکنے والا قصائی گرفتار، مقدمہ درج

سوات (بیورو رپورٹ) مدین پولیس نے دریائے سوات میں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ پھینک کر پانی کو آلودہ کرنے والے قصائی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او بر سوات مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس پر ایس ایچ او تھانہ مدین عزیز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مجید خان ولد زیلا خان سکنہ کالاکوٹ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مدین میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او بر سوات مشتاق احمد نے کہا ہے کہ دریائے سوات کو آلودہ کرنے، جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ پھینکنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس قدرتی ماحول اور دریائے سوات کے حسن کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ بھی ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
۔۔۔۔