حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
26 نومبر احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے Home / پاکستان /

26 نومبر احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے

ایڈیٹر - 18/07/2026
26 نومبر احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود عمر ایوب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں قانون کے مطابق اشتہاری قرار دیا جا رہا ہے۔

عدالتی حکم کے ساتھ ہی عمر ایوب کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ انہیں آئندہ کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف چھبیس نومبر کے احتجاج کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس کی مبینہ خلاف ورزی اور دیگر قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جاری ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری تازہ حکم کے بعد مقدمے کی آئندہ کارروائی قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔