حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان اہم پیش رفت، مظفرآباد مارچ مؤخر کرنے پر اتفاق Home / پاکستان /

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان اہم پیش رفت، مظفرآباد مارچ مؤخر کرنے پر اتفاق

ایڈیٹر - 16/07/2026
حکومت اور کالعدم  ایکشن کمیٹی کے درمیان اہم پیش رفت، مظفرآباد مارچ مؤخر کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک: حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فریقین کے درمیان بات چیت کامیاب ہونے کے بعد کمیٹی نے مظفرآباد کی جانب ہونے والا مارچ عارضی طور پر ملتوی کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت کے بعد کالعدم ایکشن کمیٹی نے اپنے احتجاجی مارچ کو 21 جولائی تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے مطالبات کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد فوری طور پر مارچ کا فیصلہ واپس لیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو 22 جولائی سے دوبارہ مظفرآباد کی جانب مارچ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں جانب سے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا انحصار حکومتی اقدامات پر ہوگا۔