ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھانے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شہر کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو لاشیں سرکلر روڈ کے قریب سے ملیں، جبکہ تیسری لاش منڈان پارک کے نزدیک برآمد ہوئی۔ لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ تاہم جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقتولین کی شناخت کے ساتھ ساتھ قتل کی وجوہات اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔