حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سونے کی قیمت نے پھر یوٹرن لے لیا، بڑھتی ہوئی قیمت ،نئی قیمت سامنے آ گئی Home / پاکستان /

سونے کی قیمت نے پھر یوٹرن لے لیا، بڑھتی ہوئی قیمت ،نئی قیمت سامنے آ گئی

ایڈیٹر - 15/07/2026
سونے کی قیمت نے پھر یوٹرن لے لیا، بڑھتی ہوئی قیمت ،نئی قیمت سامنے آ گئی

ویب ڈیسک : ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روز قبل نمایاں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے مقرر ہو گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 26 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوران فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوا تھا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 801 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی معاشی صورتحال کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی کا رجحان برقرار ہے۔