حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ: 630 اہم شخصیات سیکیورٹی کیٹیگری ’ون‘ میں شامل، 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات Home / پاکستان /

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ: 630 اہم شخصیات سیکیورٹی کیٹیگری ’ون‘ میں شامل، 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

ایڈیٹر - 15/07/2026
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ: 630 اہم شخصیات سیکیورٹی کیٹیگری ’ون‘ میں شامل، 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

پشاور : 
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے 630  اہم شخصیات کو سیکیورٹی کیٹیگری 'ون' میں شامل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے بھر میں مختلف شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے باعث 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے خدمات تفویض کی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خطرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سیکیورٹی کو 3 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری ٹو اور تھری میں شامل مختلف شخصیات کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے نئی فہرستیں مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہیں۔ ان فہرستوں میں شامل شخصیات کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں، مذہبی حلقوں اور اعلیٰ سرکاری افسران سے ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خطرات کی نوعیت کے لحاظ سے بعض انتہائی اہم شخصیات کو ایک سے لے کر 10 تک پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب وفاق کی جانب سے ان سیاسی و مذہبی شخصیات، مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کی سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے باعث کیٹیگری دوم اور کیٹیگری سوم میں مختلف شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بعض غیر متعلقہ افراد اور کاروباری شخصیات سے غیر ضروری سیکیورٹی واپس بھی لے لی گئی ہے۔ مروجہ طریقہ کار کے تحت مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیات کو سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات اور ایس او پیز بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔