حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
طورخم بارڈر کے راستے گزشتہ روز مزید 3,790 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے۔ Home / پاکستان /

طورخم بارڈر کے راستے گزشتہ روز مزید 3,790 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے۔

ایڈیٹر - 14/07/2026
طورخم بارڈر کے راستے گزشتہ روز مزید 3,790 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے۔

پشاور: پاک افغان طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے، جہاں گزشتہ روز مزید 3,790 افغان باشندے سرحد عبور کر کے افغانستان روانہ ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، مختلف اضلاع میں قائم ہولڈنگ سینٹرز اور کیمپس سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد کو مروجہ سفارتی ضوابط کے تحت واپس بھیجا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر لنڈی کوتل سے سب سے زیادہ یعنی 834 افغان شہریوں کو افغانستان واپس منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ جمعہ خان کیمپ سے 838، اضاخیل کیمپ سے 448، اور کوہاٹ کیمپ سے 329 افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل مکمل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، نوشہرہ کیمپ سے 171، ناگمان کیمپ سے 135، اور ہری پور کیمپ سے 18 افغان باشندے اپنے ملک روانہ ہوئے۔ مزید برآں، صوابی سے 8 اور ضلع خیبر کے علاقے جمرود سے 9 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرحد پر واپسی کا یہ عمل انتہائی منظم طریقے سے جاری ہے تاکہ تمام مسافروں کو قانونی اور پرامن طریقے سے روانہ کیا جا سکے۔