حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بچوں میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال سکیورٹی اور ذہنی نشوونما کے لیے سنگین خطرہ قرار Home / بین الاقوامی /

بچوں میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال سکیورٹی اور ذہنی نشوونما کے لیے سنگین خطرہ قرار

ایڈیٹر - 11/07/2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال سکیورٹی اور ذہنی نشوونما کے لیے سنگین خطرہ قرار

بچوں میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال سکیورٹی اور ذہنی نشوونما کے لیے سنگین خطرہ قرار

نیویارک  : بچوں میں سوشل میڈیا کے غیر محفوظ اور حد سے زیادہ استعمال نے سماجی، نفسیاتی اور سکیورٹی خطرات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ امریکی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ریسرچ کے مطابق، دنیا بھر میں بچوں کا سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ وقت گزارنا متعدد ذہنی اور جسمانی پیچیدگیوں کو جنم دے رہا ہے، جس پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق، بچوں میں سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے نیند کی خرابی، بے چینی، ڈپریشن اور تعلیمی مشکلات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابتدائی عمر میں اسکرین کا ضرورت سے زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی، سماجی اور جسمانی نشوونما پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ مسلسل موبائل اسکرولنگ نہ صرف وقت ضائع کرتی ہے بلکہ بچوں کی دماغی کارکردگی، توجہ اور یادداشت کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص چند منٹ کے لیے موبائل اٹھاتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے گھنٹہ گزر جاتا ہے، تو یہ محض ایک اتفاق نہیں ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو انسانی نفسیات کے مخصوص ڈیزائن کے تحت اس انداز میں تیار کیا جاتا ہے کہ صارف زیادہ سے زیادہ وقت اسکرین پر گزارے۔ نئی پوسٹس، مختصر ویڈیوز اور مسلسل بدلتے ہوئے مواد کی فراہمی صارف کو بار بار اسکرول کرنے پر آمادہ رکھتی ہے، جس سے یہ عادت وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی چلی جاتی ہے۔

طبی اور نفسیاتی ماہرین نے والدین کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کی اسکرولنگ کو محدود کریں، انہیں کھیل کود اور ورزش کی طرف راغب کریں اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی عادت ڈالیں تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔