حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دشمن کو پاکستان کے امن اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر Home / پاکستان /

دشمن کو پاکستان کے امن اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ایڈیٹر - 09/07/2026
دشمن کو پاکستان کے امن اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دشمن کو پاکستان کے امن اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی (حسبان نیوز): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی تمام انٹیلی جنس سازشوں سے مکمل آگاہ ہیں، اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے دورے کے موقع پر نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ این ڈی یو آمد پر یونیورسٹی کے صدر نے معزز مہمان کا پرجوش استقبال کیا۔

اپنے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ جدید دور میں جنگ کی نوعیت یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی حکمت عملی اور صلاحیتوں کو اسی ارتقائی عمل کے مطابق ڈھال رہی ہیں، جس میں اسٹریٹجک وضاحت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ صلاحیت ہی پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے این ڈی یو جیسے اعلیٰ تعلیمی و عسکری ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کو ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے بہترین طور پر تیار کر رہا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دشمن ایجنسیوں کے زیر سرپرستی کام کرنے والے نیٹ ورکس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا اور کسی بھی پراکسی نیٹ ورک کو ملک کے امن اور معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور ان کی سہولت کار مہمات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

خطاب کے آخر میں انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ جنگیں میڈیا کے شور یا سیاسی نعروں سے نہیں، بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گریجویٹنگ افسران کو دیانت، بے لوث خدمت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کے اصول اپنانے کی تلقین کی۔