حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا نے ایران پر تیل کی پابندیاں دوبارہ سخت کر دیں، تہران کا سخت ردعمل Home / بین الاقوامی /

امریکا نے ایران پر تیل کی پابندیاں دوبارہ سخت کر دیں، تہران کا سخت ردعمل

ایڈیٹر - 08/07/2026
امریکا نے ایران پر تیل کی پابندیاں دوبارہ سخت کر دیں، تہران کا سخت ردعمل

واشنگٹن نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق دی گئی رعایت محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی حکام نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو اکیس اگست تک خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پابندیوں کے ذریعے اس رعایتی مدت کو کم کرتے ہوئے سترہ جولائی تک محدود کر دیا ہے۔

امریکی فیصلے پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے وعدوں سے انحراف کیا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر مناسب اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے اور امریکی پابندیوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے ایران کو خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمد کی عارضی اجازت دی تھی، تاہم تازہ فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔