حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: بی آر ٹی فلیٹ میں اضافے کے لیے 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار، مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی Home / پاکستان /

پشاور: بی آر ٹی فلیٹ میں اضافے کے لیے 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار، مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی

ایڈیٹر - 01/07/2026
پشاور: بی آر ٹی فلیٹ میں اضافے کے لیے 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار، مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی

پشاور: بی آر ٹی فلیٹ میں اضافے کے لیے 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار، مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی

پشاور (حسبان میڈیا): پشاور کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے زو پشاور (BRT) کے بیڑے میں بڑا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ سميع اللہ خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد زبیر، اور ایم ڈی کے پی یو ایم اے (KPUMA) افتخار خان کی رہنمائی میں 52 نئی بسیں خرید لی گئی ہیں جو پاکستان روانگی کے لیے مکمل تیار ہیں۔ ان نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بی آر ٹی کے فلیٹ میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی۔

بی آر ٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ان 52 بسوں میں سے 25 بسوں پر مشتمل پہلی کھیپ جولائی کے آغاز میں ہی پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ بقیہ بسیں اس کے بعد مرحلہ وار پشاور پہنچیں گی۔ ان نئی بسوں کو بی آر ٹی کے مرکزی کوریڈور کے علاوہ مختلف فیڈر روٹس پر چلایا جائے گا، جس سے بس سروس کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اسٹیشنوں پر مسافروں کے انتظار کا دورانیہ (Waiting Time) کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق، ٹرانس پشاور ان نئی بسوں کی شمولیت کے ساتھ خواتین کے لیے ایک خصوصی "پنک بس سروس" کا آغاز بھی کرنے جا رہا ہے۔ یہ بسیں صرف خواتین مسافروں کے لیے مخصوص ہوں گی تاکہ رش کے اوقات میں انہیں ایک محفوظ، آرام دہ اور باوقار سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو پورا کرنے اور عوام کو بین الاقوامی معیار کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام دینے کے لیے نئے روٹس کا اجرا اور فلیٹ میں توسیع ٹرانس پشاور کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔