حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوام کے لیے بڑی خوشخبری: ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو کی بھاری کمی کا اعلان، نیا نوٹیفکیشن جاری Home / پاکستان /

عوام کے لیے بڑی خوشخبری: ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو کی بھاری کمی کا اعلان، نیا نوٹیفکیشن جاری

ایڈیٹر - 01/07/2026
عوام کے لیے بڑی خوشخبری: ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو کی بھاری کمی کا اعلان، نیا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر مہنگائی کے مارے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے ایل پی جی (LPG) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے پیٹرولیم پرائسز سٹیبلائزیشن فنڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے استعمال ہونے والے 11.8 کلوگرام کے گیس سلنڈر کی قیمت میں مجموعی طور پر 794 روپے 5 پیسے کی بڑی رعایت دی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔ اس فیصلے سے جہاں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا، وہاں نئے مالی سال کی شروعات میں یہ اقدام عوامی سطح پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔