حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور کے مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کا اعلان Home / پاکستان /

پشاور کے مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کا اعلان

ایڈیٹر - 28/06/2026
پشاور کے مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 27-2026ء کے صوبائی بجٹ میں شہریوں، طلبہ اور نوجوانوں کے لیے ایک بڑے اور انقلابی ڈیجیٹل منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات تک عوام کی آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف عوامی مقامات پر 50 کروڑ (500 ملین) روپے کی خطیر لاگت سے مفت وائی فائی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوانوں کو تیز رفتار، معیاری اور باآسانی قابلِ رسائی انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق، یہ منصوبہ جدید اور خوشحال خیبرپختونخوا کی جانب ایک انتہائی اہم اور کلیدی قدم ہے۔ پشاور میں کامیاب آغاز کے بعد، اس مفت وائی فائی منصوبے کا دائرۂ کار مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع اور دور دراز کے عوامی مقامات تک بھی وسیع کیا جائے گا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل رابطہ موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس اقدام سے طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں جبکہ نوجوانوں کو فری لانسنگ اور دیگر آن لائن روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔