حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیر بالا: کمراٹ کے سیاحتی مقام کالا چشمہ میں افسوسناک واقعہ، مردان سے تعلق رکھنے والا سیاح دریا میں ڈوب کر لاپتہ۔ Home / پاکستان /

دیر بالا: کمراٹ کے سیاحتی مقام کالا چشمہ میں افسوسناک واقعہ، مردان سے تعلق رکھنے والا سیاح دریا میں ڈوب کر لاپتہ۔

ایڈیٹر - 27/06/2026
 دیر بالا: کمراٹ کے سیاحتی مقام کالا چشمہ میں افسوسناک واقعہ، مردان سے تعلق رکھنے والا سیاح دریا میں ڈوب کر لاپتہ۔

وادیِ کمراٹ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام کالا چشمہ (توری اوبہ) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیر و تفریح کے لیے آیا ہوا ایک مقامی سیاح دریا کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر لاپتہ ہو گیا ہے۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دیر بالا پولیس کے مطابق، لاپتہ ہونے والے سیاح کی شناخت زین ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع مردان کے علاقے طورو میار سے ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان دریا کے کنارے موجود تھا کہ پانی کے تیز اور تند و تیز بہاؤ کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لہروں کی نذر ہو گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ٹورزم پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے لاپتہ سیاح کی تلاش کے لیے دریا اور اس کے ارد گرد کے حصوں میں باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے وادی میں آنے والے تمام سیاحوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔