حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کے پی کو بہترین صوبہ بنائیں گے! سہیل آفریدی کا شہر کے 6 اہم مقامات پر مستقل گیٹس نصب کرنے کا اعلان۔ Home / پاکستان /

کے پی کو بہترین صوبہ بنائیں گے! سہیل آفریدی کا شہر کے 6 اہم مقامات پر مستقل گیٹس نصب کرنے کا اعلان۔

ایڈیٹر - 27/06/2026
کے پی کو بہترین صوبہ بنائیں گے!  سہیل آفریدی کا شہر کے 6 اہم مقامات پر مستقل گیٹس نصب کرنے کا اعلان۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی انتظامی و سیکیورٹی صورتحال کو مزید مربوط بنانے کے لیے ایک جامع پلان کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے 6 اہم ترین مقامات پر مستقل گیٹس نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کو فول پروف بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صوبائی دارالحکومت میں پہلے سے فعال سپریم کمانڈ پوسٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔ سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پشاور شہر میں 6 اضافی نئی کمانڈ پوسٹس بھی قائم کی جائیں گی، جو براہِ راست مرکزی کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوں گی۔

سہیل آفریدی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت خیبر پختونخوا کو ملک کا بہترین صوبہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ حکومت کی معاشی اور انتظامی پالیسیوں کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اور آنے والا اگلا مالی سال صوبے کے عوام کے لیے مکمل طور پر امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔