گول سے کانگو جمہوریہ کو شکست، کولمبیا دو فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ’کے‘ کے اہم مقابلے میں کولمیا نے کانگو جمہوریہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور طویل وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تاہم کھیل کے آخری لمحات میں کولمبیا کے کھلاڑی ڈینیل میونوز نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔
اس کامیابی کے بعد کولمبیا نے گروپ مرحلے کے ابتدائی دونوں میچ جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اور وہ اپنے آخری گروپ میچ سے قبل ہی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر چکا ہے۔ کولمبیا کو اب گروپ مرحلے کے اپنے آخری مقابلے میں پرتگال کا سامنا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب کانگو جمہوریہ کی ٹیم دو میچوں کے بعد صرف ایک پوائنٹ حاصل کر سکی ہے اور اس کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں اب آخری میچ سے مشروط ہو گئی ہیں۔
کانگو جمہوریہ کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے اپنے آئندہ میچ میں ازبکستان کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہوگی، جبکہ کسی بھی دوسری صورت میں اس کی مہم اختتام پذیر ہو سکتی ہے۔