وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بنوں دھماکے سے متعلق پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی, دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،
شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیر اعلی کا زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
صوبائی حکومت غمزدہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ کی شہدا کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا