حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز، وزیراعلیٰ نے 'پولیس سہولت مرکز' ایپ اور آن لائن سسٹمز کا افتتاح کر دیا Home / پاکستان /

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز، وزیراعلیٰ نے 'پولیس سہولت مرکز' ایپ اور آن لائن سسٹمز کا افتتاح کر دیا

ایڈیٹر - 18/06/2026
پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز، وزیراعلیٰ نے 'پولیس سہولت مرکز' ایپ اور آن لائن سسٹمز کا افتتاح کر دیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز، وزیراعلیٰ نے 'پولیس سہولت مرکز' ایپ اور آن لائن سسٹمز کا افتتاح کر دیا

پشاور ( حسبان میڈیا) – خیبرپختونخوا میں پولیس نظام کو جدید، شفاف اور عوام دوست بنانے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین عمران خان کے عوامی فلاح و سہولیات کے وژن کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبے میں ڈیجیٹل پولیسنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پشاور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران 'پولیس سہولت مرکز' (PSM) موبائل ایپ اور متعدد جدید آن لائن سسٹمز کا افتتاح کیا، جس کے بعد اب شہریوں کو اہم سیکیورٹی اور قانونی خدمات گھر بیٹھے دستیاب ہوں گی۔

اس نئے نظام کے تحت شہریوں کو متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں ایف آئی آر (FIR) کا آن لائن اندراج، واٹس ایپ، ایس ایم ایس، فیس بک اور ٹول فری نمبر کے ذریعے فعال شکایات مینجمنٹ سسٹم، اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کا آن لائن حصول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کا آسان اجرا و تجدید، موبائل فون پر ڈیجیٹل لائسنس، اور آن لائن چالان ادائیگی کی سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ عوامی تحفظ کے حوالے سے لاپتہ بچوں کے لیے 'تلاش گمشدہ پورٹل' اور خواتین و بچوں کے فوری تحفظ کے لیے 'پنک بٹن' (Pink Button) جیسے منفرد فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ خواجہ سراؤں اور اقلیتی برادریوں کے لیے بھی خصوصی پورٹلز قائم کیے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ یہ اقدامات پولیس خدمات کو حقیقی معنوں میں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہیں۔ انہوں نے حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ ان جدید ڈیجیٹل سسٹمز پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوام میں اس حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ شہری ان جدید ترین سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ 'کائنیٹیک پولیس ایکشن ڈیش بورڈ' اور 'KPCOP' موبائل ایپ کے ذریعے اب صوبہ بھر میں فیلڈ آپریشنز اور کارکردگی کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی، جس سے فورس کا احتساب اور شفافیت مزید مستحکم ہوگی۔