حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان: بابو محلہ میں افسوسناک واردات، گوردوارے کے اندر فائرنگ سے صفائی پر مامور سکھ میاں بیوی قتل Home / پاکستان /

مردان: بابو محلہ میں افسوسناک واردات، گوردوارے کے اندر فائرنگ سے صفائی پر مامور سکھ میاں بیوی قتل

ایڈیٹر - 17/06/2026
مردان: بابو محلہ میں افسوسناک واردات، گوردوارے کے اندر فائرنگ سے صفائی پر مامور سکھ میاں بیوی قتل

مردان میں ایک گوردوارہ پر فائرنگ کے نتیجے میں سکھ میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان مردان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بابو محلہ میں پیش آیا جہاں واقع گوردوارہ کے ایک کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پزیر میاں بیوی ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کنہا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس حکام نے ابتدائی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول میاں بیوی گوردوارے کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام دیتے تھے اور طویل عرصے سے اسی گوردوارے کے احاطے میں واقع ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مردان پولیس کی بھاری نفری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔