حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چین میں ہولناک دھماکا، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی Home / بین الاقوامی /

چین میں ہولناک دھماکا، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایڈیٹر - 11/06/2026
چین میں ہولناک دھماکا، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں علی الصبح ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ زنگن نامی قصبے میں پیش آیا، جو معدنیات اور زرعی وسائل سے مالا مال پہاڑی خطے میں واقع ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر گیس پائپ لائن سے متعلق کسی خطرے یا خرابی کے امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔