حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کو خبر بھی نہ ہوئی، کروڑوں بیرل تیل نکال لیا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ Home / بین الاقوامی /

ایران کو خبر بھی نہ ہوئی، کروڑوں بیرل تیل نکال لیا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

ایڈیٹر - 11/06/2026
ایران کو خبر بھی نہ ہوئی، کروڑوں بیرل تیل نکال لیا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے کروڑوں بیرل تیل اور تجارتی سامان لے جانے والے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا، جبکہ ایران اس کارروائی سے لاعلم رہا۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ماہ امریکی فوج کو ایک خصوصی مشن سونپا گیا تھا جس کے تحت اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ ان کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 10 کروڑ سے زائد بیرل تیل عالمی منڈیوں تک پہنچایا گیا۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن انتہائی خفیہ انداز میں مکمل کیا گیا اور ایران کو اس کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ہی رات میں درجنوں جہازوں کو بحفاظت راستہ فراہم کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے خطے میں بحری نقل و حمل کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے، جس سے عالمی توانائی سپلائی متاثر ہونے سے بچ گئی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ دوسری جانب بعض امریکی میڈیا رپورٹس میں ماضی میں ایسے آپریشنز کا ذکر کیا گیا، تاہم امریکی فوجی حکام نے تجارتی جہازوں کی باقاعدہ رہنمائی سے متعلق بعض خبروں کی تردید بھی کی تھی۔