حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مسافروں سے بھری کشتی سمندر میں ڈوب گئی،ڈوبنے والی کشتی تقریباً 60 تارکینِ وطن کو لے کر لیبیا سے روانہ ہوئی تھی Home / بین الاقوامی /

مسافروں سے بھری کشتی سمندر میں ڈوب گئی،ڈوبنے والی کشتی تقریباً 60 تارکینِ وطن کو لے کر لیبیا سے روانہ ہوئی تھی

ایڈیٹر - 10/06/2026
 مسافروں سے بھری کشتی سمندر میں ڈوب گئی،ڈوبنے والی کشتی تقریباً 60 تارکینِ وطن کو لے کر لیبیا سے روانہ ہوئی تھی

مالٹا کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، اطالوی کوسٹ گارڈ کا ریسکیو آپریشن

مالٹا : بحیرۂ روم میں غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے کم از کم 10 افراد لقمۂ اجل بن گئے ہیں۔ مالٹی حکام کے مطابق یہ ہولناک واقعہ مالٹا کے ساحل سے تقریباً 84 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مالٹی انتظامیہ کی ہنگامی درخواست پر اطالوی کوسٹ گارڈ اور مقامی ماہی گیروں نے مشترکہ طور پر ایک وسیع ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق مشترکہ ٹیموں نے فوری تادیبی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کی بپھری ہوئی لہروں سے 48 افراد کو بحفاظت نکال کر قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتشی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر محفوظ لکڑی کی کشتی تقریباً 60 تارکینِ وطن کو لے کر لیبیا کی ساحلی پٹی سے روانہ ہوئی تھی اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کے بوجھ اور نامساعد موسمی حالات کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی۔ ریسکیو ٹیمیں سمندر میں لاپتہ ہونے والے ممکنہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے اب بھی سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا سے مالٹا اور اٹلی کا یہ سمندری راستہ دنیا کا خطرناک ترین ہجرت روٹ مانا جاتا ہے، جہاں ہر سال ہزاروں بے گناہ افراد بہتر مستقبل کے خواب آنکھوں میں لیے موت کی وادی میں اتر جاتے ہیں۔