حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جنوبی وزیرستان لوئر: زمین کے دیرینہ تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق۔ Home / پاکستان /

جنوبی وزیرستان لوئر: زمین کے دیرینہ تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق۔

ایڈیٹر - 06/06/2026
جنوبی وزیرستان لوئر: زمین کے دیرینہ تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق۔

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے گل کچ میں زمین کے دیرینہ تنازع پر دو مسلح گروپوں کے مابین ہونے والے خونی تصادم اور اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس اور کشیدگی پھیل گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جنوبی وزیرستان لوئر کے مطابق گل کچ میں دو مخالف گروپوں کے مسلح افراد نے زمین کے مالکانہ حقوق کے تنازع پر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ اس کی زد میں آکر 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص گولیوں لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں سمیت زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے۔