حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دشمن نئی حکمتِ عملی کے تحت ایران میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، قومی اتحاد ناگزیر ہے: مجتبیٰ خامنہ ای Home / بین الاقوامی /

دشمن نئی حکمتِ عملی کے تحت ایران میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، قومی اتحاد ناگزیر ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

ایڈیٹر - 04/06/2026
دشمن نئی حکمتِ عملی کے تحت ایران میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، قومی اتحاد ناگزیر ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ بیرونی عناصر عسکری محاذ پر ناکامی کے بعد اب ایران کے اندرونی استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مقابلہ قومی یکجہتی اور عوامی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ایران کے بانی رہنما روحاللہ خامن ای  کی برسی کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کے تناظر میں قومی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ایسے رویے یا سرگرمیاں جو عوام کے حوصلے پست کریں، مایوسی کو فروغ دیں یا قومی اعتماد کو متاثر کریں، بالواسطہ طور پر مخالف قوتوں کے مقاصد کو تقویت دے سکتی ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق مخالفین اب براہِ راست محاذ آرائی کے بجائے سماجی اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی عوام کے عزم کو کمزور کرنے اور داخلی سطح پر اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے حالات میں متحد رہتے ہوئے ہر قسم کی تقسیم اور انتشار سے گریز کرنا چاہیے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور بین الاقوامی دباؤ کے باعث ایران داخلی استحکام اور قومی یکجہتی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔