حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عالمی شہرت یافتہ امریکی ریپر اور میوزک پروڈیوسر لل جان دائرہ اسلام میں داخل؛ لاس اینجلس کی مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ لیا Home / بین الاقوامی /

عالمی شہرت یافتہ امریکی ریپر اور میوزک پروڈیوسر لل جان دائرہ اسلام میں داخل؛ لاس اینجلس کی مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ لیا

ایڈیٹر - 04/06/2026
عالمی شہرت یافتہ امریکی ریپر اور میوزک پروڈیوسر لل جان دائرہ اسلام میں داخل؛ لاس اینجلس کی مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ لیا

امریکی ریپر، ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر لِل جان نے اسلام قبول کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق لِل جان، جن کا اصل نام جوناتھن ایچ اسمتھ ہے، نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع King Fahad Mosque میں کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔

اس موقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جن میں انہیں مسجد کے امام کی رہنمائی میں شہادت کا اقرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لِل جان نے بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس اہم مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے "الحمدللہ" لکھا اور انہیں دنیا بھر سے مداحوں اور مسلمانوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ مراقبے اور ذہنی سکون کی مشقوں کے دوران ان کی روحانی جستجو میں اضافہ ہوا، جس نے انہیں اسلام کے قریب آنے میں مدد دی۔