مردان: ضلع مردان سے اغوا کیے گئے دو بچوں کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں اغوا ہونے والے دونوں بچوں کی بازیابی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان بچوں کو چارسدہ روڈ کے قریب چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان نے اس سے قبل شیخ ملتون کے علاقے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔ واردات کے دوران ملزمان مقتولین کے دو بچوں اور گاڑی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔